اسرائیل کا تیار شدہ مکانات غزہ لے جانے کی اجازت دینے سے انکار

15 فروری ، 2025

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل نے سخت موسم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے لیے تیار شدہ مکانات غزہ لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد گزشتہ دنوں حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی ڈیل کے مطابق رہائی کا اعلان کیا تھا جس سے جنگ بندی ڈیل پر منڈلاتے سائے ختم ہوگئے تھے مگر اسرائیلی حکام تاحال معاہدے کے مطابق امدادی اشیاء کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔