یورپ راتوں رات امریکی افواج کی جگہ نہیں لے سکتا، جرمن وزیر دفاع

15 فروری ، 2025

میونخ (اے ایف پی) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے جمعہ کو کہا کہ یورپ کے لیے براعظم میں امریکی فوجیوں کی جگہ لینا مشکل ہو جائے گا، اس قیاس آرائی کے درمیان کہ واشنگٹن اپنی افواج کو کم کر سکتا ہے۔ "ہمیں اس کی تلافی کرنا ہو گی جو امریکی یورپ میں کم کر رہے ہیں یہ بات میونخ کانفرس کے سربراہ کرسٹوف ہیوسگن نے جمعہ کے روز جرمن ریڈیو کو بتایا کہ یہ راتوں رات نہیں ہوسکتا،مجھے شبہ ہے کہ آج امریکی نائب صدر (جے ڈی وینس) اعلان کریں گے کہ امریکی فوجیوں کے ایک بڑے حصے کو یورپ سے واپس بلا لیا جائے گا۔