عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکہ میں اثاثے منجمد

15 فروری ، 2025

واشنگٹن(صباح نیوز) عالمی فوجداری عدالت کے پاکستانی نژاد پراسیکیوٹر کریم خان پر امریکی پابندیاں باضابطہ طور پر عاید کردی گئی ہیں۔اخبار کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے عائد ان پابندیوں کے تحت کریم خان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔یہ نامزدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے دستخط کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ہے۔