سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والاگینگ بے نقاب

15 فروری ، 2025

کراچی( نمائندہ جنگ )ایف آئی اے نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ایجنٹوں کا تعلق سیالکوٹ اور گجرانوالہ سے ہے،مسافروں کو فی کس35لاکھ روپے کے عوض باہر بھجوایا،ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ مسافروں کی شناخت افتخار احمد ،نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ کے ناموں سے ہوئی۔مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔