اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو ’’یکطرفہ، گمراہ کن اور سفارتی اصولوں کے منافی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے اور اس سے باہر دہشت گردی، تخریب کاری اور ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں کی بھارتی سرپرستی پر پردہ نہیں ڈال سکتا‘امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہےکیونکہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول میں بھی مددگار نہیں ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کے باوجود پاکستان کا حوالہ دیاگیا ہے‘اس طرح کے حوالہ جات اس تلخ حقیقت سے بین الاقوامی توجہ نہیں ہٹا سکتے کہ بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے مرتکب عناصر کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر توجہ نہیں دی گئی جو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا ایک اہم ذریعہ ہے اور نہ ہی اس میں بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیا گیا ہے۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت اور ماتحت اداروں کے 33ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ٹرائل...
نیویارک آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں نے بھی صدر ٹرمپ کی ٹیرف عائدکرنے کی پالیسی سے اختلافات کرتے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...