کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا اور بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سرحد پار استعمال ہونےسے روکے،ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، یہ مطالبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے ،اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے جنگی سودے بھی طے پاگئے جبکہ دو طرفہ تجارت کو 500ارب ڈالر تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا گیا ،دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اربوں ڈالر کے نئے جنگی سودوں اور انڈیا کو امریکی پیٹرول، گیس اور امریکی جوہری ری ایکٹروں کی فروخت کے منصوبے کا اعلان بھی کیا، منصوبے کے مطابق امریکا انڈیا سے ہونے والے تجارتی خسارے کو بھی ختم کرے گا اور دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو آئندہ پانچ برس میں 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا، صدر ٹرمپ نے مودی کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں بھی کہا کہ ’انڈیا نے امریکی مصنوعات پر بہت ڈیوٹی لگا رکھی ہے، جس کے سبب انڈیا میں کاروبار کرنا بہت مشکل ہے، اگر یہ ڈیوٹی کم کر کے امریکا کے برابر نہیں لائی گئی تو جوابی ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔‘ مودی نے تجارتی خسارہ کم کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔ اس موقع پر امریکی صدر نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی شہری طہور رانا کی حوالگی کی بھی حمایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق مودی ٹرمپ ملاقات کے بعد امریکا اور بھارت نے مشترکہ اعلامیہ میں اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کےمجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت اور ماتحت اداروں کے 33ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ٹرائل...
نیویارک آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں نے بھی صدر ٹرمپ کی ٹیرف عائدکرنے کی پالیسی سے اختلافات کرتے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...