ایف بی آر،ٹیکس پالیسی ونگ کو آپریشن ونگ سے الگ کر دیا گیا

15 فروری ، 2025

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت نے ایف بی آرمیں ٹیکس اصلاحات کرتے ہوئےٹیکس پالیسی ونگ کو ٹیکس آپریشن ونگ سے الگ کر دیاہے اور وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہےوزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اب ایف بی آر کی مکمل توجہ ٹیکس ریونیو جمع کرنے پر ہوگی اور ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گااور ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے صرف ٹیکس تجاویز پرعمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وفاقی وزیر خزانہ وریونیو کو رپورٹ کرے گا۔