مجھے کیوں نکالا ؟شیر افضل مروت کا پارٹی قیادت سے سوال

15 فروری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا۔جہاں شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز سپیکر سر دار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جیسےہی شیر افضل مروت اپوزیشن لابی کی بجائے حکومتی لابی سے داخل ہوئے ،ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے۔ وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت نے بٹن دبایا تو سپیکر نے ان سے پوچھا کہ کیا موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنا ہے ؟