اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں سات نئے ججوں کے اضافہ کے بعد سرکاری ویب سائٹ پرسنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے،جس کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ دوسرے نمبر پرسب سے سینئر (پیونے)جج قرار دیے گئے ہیں،جسٹس منیب اختر تیسرے ،جسٹس امین الدین خان چوتھے ، جسٹس جمال خان مندوخیل پانچویں ،جسٹس محمد علی مظہر چھٹے ، جسٹس عائشہ اے ملک ساتویں ،جسٹس اطہر من اللہ آٹھویں ، جسٹس حسن اظہر رضوی نویں ،جسٹس شاہد وحید دسویں ، جسٹس مسرت ہلالی گیارویں، جسٹس عرفان سادات خان بارہویں ،جسٹس نعیم اختر افغان تیرہویں ،جسٹس ملک شہزاداحمدخان چودہویں ،جسٹس عقیل احمدعباسی پندرویں، جسٹس شاہد بلال حسن سولہویں، جسٹس ہاشم کاکڑسترہویں، جسٹس شفیع صدیقی اٹھارہویں،جسٹس صلاح الدین پنور انیسویں، جسٹس شکیل احمد بیسویں، جسٹس عامر فاروق اکیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم بائیسویں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تئیسویں، جسٹس سردار طارق مسعود چوبیسویں جبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں پچیسویں نمبر پر آئے ہیں یاد رہے کہ مذکورہ بالا فاضل ججوںکے علاوہ شریعت ایپلٹ بنچ کے دو ایڈہاک جج ،جسٹس ڈاکٹر خالد مسعود اور جسٹس ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شامل ہیں ۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت اور ماتحت اداروں کے 33ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ٹرائل...
نیویارک آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں نے بھی صدر ٹرمپ کی ٹیرف عائدکرنے کی پالیسی سے اختلافات کرتے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...