مودی کی پہلی ملاقات امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹرسے کرائی گئی

15 فروری ، 2025

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دورہ امریکہ میں واشنگٹن پہنچنے پر اولین ملاقات امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈے سے کرائی گئی جنہیں صدر ٹرمپ نے حال ہی میں اس عہدے پر فائز کیا ہے ٹرمپ کوموم کرنے کیلئے ٹی وی کیمروں کے سامنے مودی کی بے تکلفی ،مشترکہ پریس کانفرنس میں دبائو کا شکار رہے ہندی میں نوٹس کی پرچیاں پڑھتے رہے،صدر ٹرمپ رسمی مسکراہٹ کیساتھ مودی کی کیفیات کو انجوائے کرتے رہے سینٹ میں تلسی گبارڈے کی تقرری کے حق میں ووٹ دیا گیا تھا جسکے بعد وہ امریکہ کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں کی سربراہ بن گئیں، بلیئر ہائوس میں مختصر قیام کے بعد بھارتی وزیراعظم نے دورے کی مصروفیات کا آغاز تلسی گبارڈے سے ملاقات سے کیا۔