سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا ہے،شیر افضل

15 فروری ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی،شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیںسلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔پی ٹی آئی کا کارکن گھاس نہیں کھاتا، جو بندر بانٹ ہے وہ سب کو نظر آرہی ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں سیاسی گروپ اور وکلا گروپ کے آپس میں الجھنے کی خبریں ۔ پارٹی میں باقاعدہ دوگروپس ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ وکلا گروپ کی طرف سے یہ تنقید سامنے آرہی ہے کہ پارٹی کی سیاسی قیادت کچھ نہیں کررہی ہے۔سیاسی گروپ کی طرف سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ وکلا گروپ کی عمران خان تک زیادہ رسائی ہے۔اس لئے وہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف ان کے کان بھرتے ہیں۔