بلوچستان، ہرنائی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 11 شہید، 6 زخمی

15 فروری ، 2025

کوئٹہ/ہرنائی (نمائندہ جنگ )بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں کان کنوں کی پک اپ دہشتگردوں کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکراجانے کے نتیجے میں11کان کن جاں بحق اور6زخمی ہوگئے ‘جمعہ کی صبح کان کن پک اپ میں سوارہوکر سودا سلف کی خریداری کیلئے بازار جا رہے تھےکہ گاڑی بارود ی سرنگ سے ٹکراگئی ‘ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی میں سوار مزدوروں کے جسمانی اعضاء دور تک بکھر گئے اور گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ دھماکہ کی جگہ گہرا گڑھا بن گیا ۔ سات زخمیوں کو ٹراما سنٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جن میں تین کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے میں جان بحق مزدوروں کی لاشیں انکے آبائی علاقے کے پی کے روانہ کردی گئیں۔