وفاقی سیکر ٹیریٹ کے 4سیکشن افسر تبدیل

15 فروری ، 2025

اسلام آ باد( رانا غلام قادر )وفاقی سیکر ٹیریٹ کے 4سیکشن افسرتبدیل ،نو ٹیفیکیشن کے مطابق تقر ری کی منتظر او ایم جی کی گریڈ 18کی افسر مس اثبابکو وزارت منصوبہ بندی و تر قیات تعینات کیا گیا، اطلاعات و نشریات میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکشن افسر صبا یاسر علی کے ڈیپوٹیشن میں 2سال کی توسیع کی گئی ۔سیکشن افسر وزارت پار لیمانی امور محمد سلیم کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر حسیب شہباز امین کو سیکشن افسر وزارت پار لیمانی امور تعینات کیا گیا۔