ملٹری اکائونٹس ، یو اے اور اے یو اے کو فوجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم

15 فروری ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملٹری اکائونٹنٹ جنرل آفس نے ملٹری یونٹس میں تعینات یونٹ اکاونٹنٹس(یو اے ) اور اسسٹنٹ یونٹ اکائونٹنٹس (اے یو اے )کو فوجی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کر دی ، اس حوالے سے ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کے اسسٹنٹ اکائونٹنٹ جنرل (ایڈمن) محمد عثمان نے تمام متعلقہ حکام کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملٹری اکائونٹینٹ جنرل کاشف احمد نور نے ملٹری یونٹس میں تعینات یونٹ اکائونٹنٹس اور اسسٹنٹ یونٹ اکائونٹینٹس کو ملٹری ، نیوی اور پی اے ایف کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔