اسلام آباد،کراچی(جنگ رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے 7 ججوں، ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز نے حلف لے لیا،حلف لینے والوں میں جسٹس عامر فاروق، اشتیاق ابراہیم، شکیل احمد، شفیع صدیقی، صلاح الدین پنہوار ،جسٹس ہاشم کاکڑ شامل ،صدر مملکت آصف زرداری نے ایون صدر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈو گر سےحلف لیا،حال ہی میں سپریم کورٹ کا حصہ بننے والے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،ان سے، حلف چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے لیا ، ا س ضمن میں جمعہ کے روز منعقدہ تقریب میں حلف لینے والوں میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہوار اور جسٹس ہاشم کاکڑ شامل تھے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے قائم مقام جج کے عہدہ کا حلف اٹھایا ،تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں، اٹارنی جنرل، ججوں کے اہلخانہ، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران،صحافیوں اور عدالتی عملہ نے شرکت کی، اس موقع پر شریک ہونیوالے سپریم کورٹ کے ججوں میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر جج شامل تھے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی شرکت کی۔
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی میں ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...