پاکستان پرقرضےاورواجبات ریکارڈ88 ہزارارب روپےسےتجاوزکرگئے

15 فروری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈٹوٹ گئے-ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈ88 ہزارارب روپےسےتجاوزکرگئے-ایک سال میں قرضوں اورواجبات میں 6 ہزار106 ارب روپے اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران قرضوں اورواجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصارمزید بڑھ گیا-ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں-اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق دسمبر2024 تک پاکستان پرقرضےاورواجبات88ہزارارب روپےسے تجاوز کرگئے۔