پیسکو،لیسکو /سیپکو درجنوں فیڈرز میں جون تا اگست 80تا 99فیصد لائن لاسز کا انکشاف

15 فروری ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پیسکو، لیسکو اور سیپکو کے درجنوں فیڈرز میں سال 2024ء میں جون تا اگست کے دوران 80تا 99فیصد لائن لاسز کا انکشاف ہوا ہے ،وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کر تفصیلات کے مطابق پیسکو کے 48فیڈرز ایسے ہیں جن کا جون 2024ء میں لائن لاسز 80اعشاریہ 3فیصد تا 99اعشاریہ 03فیصد رہا، جولائی میں 84فیڈرز کا لائن لاسز 80اعشاریہ 08تا 99اعشاریہ 45فیصد رہا ، اگست 2024ء میں 73فیڈرز کا لائن لاسز 80اعشاریہ 47فیصد تا 99اعشاریہ 66فیصد رہا، لیسکو کا جون میں 7فیڈرز کا لائن لاسز 97اعشاریہ 12فیصد تا 98اعشاریہ 82فیصد رہا، جولائی میں لیسکو کے 8فیڈرز کا لائن لاسز 86تا 97فیصد جبکہ اگست میں دو فیڈرز کا لائن لاسز 90تا 97فیصد تک رہا، سیپکو کے 21فیڈرز کا لائن لاسز جون 2024ء میں 80اعشاریہ 97فیصد تا 96اعشاریہ 74فیصد رہا، جولائی میں 32فیڈرز کا 80اعشاریہ 33فیصد تا 95اعشاریہ 17فیصد لائن لاسز اور اگست میں 34فیڈرز کا لائن لاسز 80اعشاریہ 55فیصد تا 96اعشاریہ 33فیصد رہا۔