ریلوے پولیس نے ٹرین میں سامان بھول جانے مسافر کا سامان واپس کردیا

15 فروری ، 2025

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے کالونی ملتان کے رہائشی نے ریلوے پولیس ہیلپ سینٹر رابطہ کیا اور بتایا کہ پاکستان ایکسپریس کے ذریعے شور کوٹ سے ملتان آیا اس دوران اپنا سامان بوگی میں بھول گیا جس پر ریلوے پولیس ملتان نے گمشدہ ملنے والا سامان مکمل تصدیق کے بعد مسافر اسامہ کے حوالے کر دیا ۔