کراچی (ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے 39 روز قبل اغوا ہونے والے مغوی نوجوان کی مبینہ لاش حب سے مل گئی۔جس دن مصطفیٰ غائب ہوا اس دن وہ ارمغان کے گھر گیا تھا جہاں ان کا جھگڑا ہوا تھا۔ مصطفیٰ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے اس کی لاش کو حب کے علاقے میں لے جاکر گاڑی میں رکھ کر جلا دیا تھا۔ملزم شیراز نے پوری واردات کا اعتراف کیا اور قتل کا بھی بتایا۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے جمعہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ6جنوری کو مصطفیٰ عامر لاپتہ ہوا اور سات جنوری کو مقدمہ ہوا ۔ 25جنوری کو مغوی کی والدہ کو تاوان کی کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر ہوا‘8 فروری کو پولیس اور سی پی ایل سی نے ڈی ایچ اے میں ریڈ کیا جہاں سے ملزم ارمغان گرفتار ہوا۔ملزم ارمغان سے مغوی کا موبائل فون اور بھاری ہتھیار جبکہ کارپیٹ سے خون کے نشان بھی ملے تھے۔ پولیس نے سی پی ایل سی اور وفاقی ادارے کی مدد سے تفتیش کو جاری رکھا اور شیراز بخاری عرف شاہ ویزنامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم شیراز نے پوری واردات کا اعتراف کیا اور قتل کا بھی بتایا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ ارمغان کے دو ملازمین نے بھی بتایا ہے کہ 6 جنوری کی رات مصطفیٰ ارمغان کے گھر آیا تھا اور وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد مصطفیٰ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ملزمان کے اب تک کے بیانات کے مطابق انہوں نے واقعہ کے بعد مقتول کی لاش کو بلوچستان کے ضلع حب میں ٹھکانے لگایا اور لاش کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ملزمان اگلے روز دوپہر کے وقت واپس آئے۔راستے میں ملزمان جہاں جہاں بھی رکے وہاں سے لوگوں کے بیانات لیے گئے ہیں اور شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔حب کے تھانے دھوراجی میں ایک نامعلوم لاش کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔لاش کو بلوچستان پولیس نے ایدھی کے حوالے کیا جنہوں نے لاوارث سمجھ کر لاش کو دفنا دیا۔ڈی این اے کے ذریعے مزید تصدیق کی جائے گی جبکہ ارمغان کا مزید ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے جیسا بتایا تھا ویسے ہی گاڑی سمیت لاش ملی تھی جسے حب پولیس نے کنفرم کیا ہے۔ہم نے مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے لیے ہیں ۔لاش کے نمونے بھی لیں گے۔مقتول کی شناخت کے بعد کارروائی آگے بڑھے گی۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...