کراچی( ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )مصطفیٰ قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں جس میں منشیات کے پیسے پر لڑائی ، نیو ائیر کے دوران دونوں میں جھگڑا اور کسی لڑکی کے معاملہ بھی جھگڑے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شیزاز نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور گھر بلوانے کے بعد لوہے کی راڈ سے تشدد کیا۔ مصطفیٰ کو نیم بیہوش کرنے کے بعد منہ پر ٹیپ باندھ دی گئی۔مقتول مصطفیٰ کی گاڑی میں شیراز اور ارمغان کیماڑی سے ہمدرد چوکی سے ہوتے ہوئے حب پہنچے۔حب میں دھوراجی سے دو کلو میٹر دور پہاڑی کے قریب انہوں نے گاڑی روکی۔گاڑی کی ڈگی کھلوی تو مصطفیٰ زندہ تھا جس کے بعد ارمغان نے پیڑول چھڑکا اور لائڑ سے دور کھڑے رہ کر گاڑی کو آگ لگا دی۔ملزم شیراز کے مطابق وہ آگ لگانے کے بعد تین گھنٹے پیدل چلتے رہے۔راستے میں دونوں ملزمان کو کسی گاڑی والے نے لفٹ نہیں دی۔ایک سوزوکی والے کو دو ہزار روپے دیکر دونوں ملزمان فورکے چورنگی پہنچے۔فور کے چورنگی پہنچے کے بعد رکشہ کے ذریعے ملزمان ڈیفنس اور وہاں سے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر پہنچے۔پولیس چھاپے کے بعد ملزم ارمغان نے ویڈیو بنانے کے لئے شیراز کو گھر بھیجا تاہم پولیس کےخوف سے شیراز ویٖڈیو نہ بنا سکا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول مصطفیٰ اور ملزم ارمغان آپس میں دوست تھے جبکہ ملزم ارمغان اور شیراز بھی دوست تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شیراز کے مطابق 6 جنوری کی شب ارمغان کے گھر میں ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ کے درمیان باتوں باتوں میں گرما گرمی ہوئی جس پر ملزم ارمغان نے اپنے پاس موجود رائفل سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم شیراز نے بتایا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر بھی دونوں کے درمیان چپقلش ہوئی تھی ۔ملزم ارمغان کی عمر 31 برس جبکہ مقتول کی 23 برس تھی۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...