مصطفیٰ قتل کیس‘پولیس کی ناقص تفتیش ملزم حراست میں رہامگرمغوی نہ مل سکا

15 فروری ، 2025

کراچی (ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ ڈیفنس سے ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد 36گھنٹے تک ملزم پولیس کی حراست میں رہا تاہم پولیس مغوی کو تلاش نہیں کر سکی ۔مغوی نوجوان کی لاش 12 جنوری کو سوختہ حالت میں حب کے علاقے میں گاڑی سے ملی جس کی تدفین 16 جنوری کو کر دی گئی تاہم حب پولیس کی جانب سے گاڑی کی معلومات تک حاصل نہیں کی گئیں۔حب پولیس نے کراچی پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا۔پولیس کی جانب سے گاڑی کی جانچ کی جاتی تو گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی تھیں تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ نان کسٹم پیڈ ہو کیونکہ گاڑی جل چکی تھی اس لیے اس کی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔