اب میں اپنے حساب سے کھیلوں گا ‘ مصطفیٰ کا آڈیومیسج

15 فروری ، 2025

کراچی( اسٹاف رپورٹر )قتل سے پہلے مصطفیٰ کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ بھی سوشل میڈیا پرشیئرہوئی ہے جس میں مصطفیٰ نے اپنے دوست کو بتایا کہ ارمغان کے پاس جا رہا ہوں‘ تم جم سے فارغ ہو کر میرے پاس آ جاؤ۔آڈیو میں مصطفیٰ کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتاہے کہ میں بھی اب اپنے حساب سے کھیلوں گا، ایسا ہی ہے تو میں بھی اب ایک طریقے سے کھیلوں گا اس کے ساتھ۔مبینہ آڈیو میسج نے پولیس تفتیش پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ اگر یہ آڈیو میسج اس کے دوست کے پاس تھا تو پولیس ایک ماہ تک کیوں خاموش رہی اور مصطفیٰ کے دوست نے کیوں پولیس کو نہیں بتایا کہ مصطفیٰ آخری بار ارمغان کے پاس گیا تھا۔پولیس کی جانب سے ان آڈیو میسجز کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔