کراچی( ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )ملزم ارمغان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ قریشی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا آبائی تعلق رحیم یار خان کے قریبی علاقے سے ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ارمغان ڈارک ویب پر کام کرنے کے ساتھ منشیات کے دھندے میں بھی ملوث ہے‘ اسی وجہ سے اس کے پاس اتنا جدید اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں موجود تھیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول مصطفیٰ نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی تھی اور مقتول مصطفیٰ پر سال 2024 میں اینٹی نارکوٹکس فورس میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول بھی منشیات استعمال کرتا تھا اور منشیات کے حوالے سے ہی دونوں کے درمیان تعلق تھا۔دونوں ساتھ نہیں پڑھتے تھے کیونکہ مصطفیٰ کی عمر 23 برس جبکہ ملزم ارمغان کی 31 برس تھی۔مقتول مصطفیٰ کے والد سرکاری ملازم ہیں اور کسٹم میں ہیں۔مقتول مصطفیٰ کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...