ایف بی آر ، کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں کے73 امیدواروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

15 فروری ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 73 امیدواروں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا نمبر 2(11)HRMC-IV-2020/2142025_50918_PM ہے، جس کے تحت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے نام اور ان کے ڈومیسائل درج کیے گئے ہیں۔ منتخب امیدواروں میں لارائب افضل (پنجاب)، سید تاثیر انور (سابقہ فاٹا)، عائشہ شبیر (پنجاب)، نصار فاروق شاہ (خیبرپختونخوا)، انیل احمد (سندھ دیہی)، سیماب قریشی (خیبرپختونخوا)، عبداللہ کاشانی (بلوچستان)، سجاد حسین (پنجاب)، سما گل (خیبرپختونخوا)، محمد رومییل (پنجاب)، محمد شاہد (پنجاب)، ارسلان شہزاد (پنجاب)، عبدال قادر (سندھ شہری)، محمد عدیل (پنجاب)، عمارہ مجاہد (سندھ دیہی)، تحسین اللہ خان (خیبرپختونخوا)، محمد نعیم (پنجاب)، کاشف محمود عباسی (پنجاب)، میمونہ گوہر خان (پنجاب) شامل ہیں۔ ان تمام امیدواروں کو بیسک پے اسکیل 16 یعنی Rs. 28,070-2,260-95,870 کے مطابق تنخواہ اور دیگر الاؤنسز دیے جائیں گے ۔