لاہور ہائیکورٹ،22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری وتبادلوں کے احکامات

15 فروری ، 2025

لاہور،ملتان ،وہاڑی(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد عالیہ نیلم نے 22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے، نوٹیفکیشن کیمطابق جاوید اقبال بوسال کا تبادلہ ننکانہ سے لاہور،قمر سلطان کا وہاڑی سے سرگودھا،طارق جاوید کا قصور سے چکوال،شوکت کمال کالاہور سے گوجرانوالہ،زبیر شہزاد کا لاہور سے نارووال،محمد عباس کا سرگودھا سے ڈیر ہ غازی خان،اصغر علی کا ملتان سے میانوالی،محمد اکرم کا ڈیر ہ غازی خان سےراولپنڈی،شہزاد حسین کا سرگودھا سے پاکپتن، سردار محمد اقبال کا لاہورسے وہاڑی،گلزار احمد کاگوجرانوالہ سے ننکانہ ،عابد رضوان عابد کا ملتان سےقصور،ناصر حسین کا ملتان سے راجن پور،علی نواز کا راولپنڈی سے ملتان،شاہد اسلام کا ڈیر ہ غازی خان سےبہاولپور،اعجاز الرحمٰن کا نارووال سے لاہور،جاوید اقبال کا گوجرانوالہ سے لاہور،صادق مسعود صابر کا چکوال سے لاہور،عاصم منصور کا ڈیر غازی خان سے لاہور،سرفراز اختر کا بہاولپور سے لاہور،خاور رشید کا راجن پور سے لاہور،عارف خان نیازی کا پاکپتن سے لاہور تبادلہ کردیا گیا۔