ملتان ،ڈیرہ غازی خان ڈویثرنوں کی انتخابی عذرداریوں کیلئے نیا ٹریبونل نہ بن سکا

15 فروری ، 2025

ملتان(سٹاف ر پورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تین ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویثرنوں کی انتخابی عذرداریوں کیلئے کوئی نیا ٹریبونل نہیں بنایا جس کی وجہ سے تمام پراسس رک گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ٹرانسفر اور ان کی بطور قائمقام چیف جسٹس تقرری کی وجہ سے ملتان کا الیکشن ٹریبونل غیر فعال ہوگیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے،،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور۔ اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم،خاتون سے زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور، بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے خارج کرنے کا حکم ،بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد منظور کر لی گئی۔