حضرت سخی سرور کے 870 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

15 فروری ، 2025

سخی سرور (نامہ نگار) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت سید احمد سلطان المعروف حضرت سخی سرور کے 870 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا جن کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ڈی پی او کے ہمراہ مزار اقدس پر حاضری دیتے ہوئے چادر اور تاج پوشی سے کیا، ڈی سی محمد عثمان خالد ڈی پی او سید علی کاظمی کا مجاوروں کی طرف سے والہانہ استقبال کیا گیا، سرائیکی اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ناصر محمود نے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور ڈی پی او سید علی کاظمی کو عرس حضرت سخی سرور کی مناسبت سے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے میں بریف کیا، پنجاب پولیس بورڈر ملیٹری پولیس سمیت دیگر فورسز اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، امن و امان کے قیام کیلئے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں۔