فائرنگ سے زخمی ہندو تاجر کو لاڑکانہ سے کراچی لانے والی ایئر ایمبولنس خراب، متبادل طیارے سے منتقلی

15 فروری ، 2025

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاڑکانہ شہر میں فائرنگ کے دو ٹارگٹڈ واقعات میں شدید زخمی 2 ہندو تاجروں میں سے ایک سنجے کمار کو کراچی منتقل کرنے کیلئے موجوڑو ایئرپورٹ پر پہنچی نجی کمپنی کی ایئر ایمبولنس فنی خرابی کا شکار ہو گئی۔ زخمی کو کئی گھنٹے بعد متبادل ایئر ایمبولنس طیارے میں رات گئے کراچی منتقل کیا جا سکا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر شدید زخمی تاجر سنجے کمار کو کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولنس لاڑکانہ بھیجی گئی تھی۔ موہنجوداڑو ایئرپورٹ پر زخمی تاجر کو اسپتال سے وینٹیلیٹر پر ایئر منتقل کیا گیا۔