ملتان (سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کا ایل ایل بی کے متاثرہ طلبہ کے لیے سٹڈیز سینٹرز قائم کرنیکا فیصلہ، 5 سال میں چھ لاکھ 25 ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جائے گی، سینڈیکیٹ میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق تین جگہ سٹڈیز سینٹربنائے جائیں گے، ان سینٹرز کے لیے بجٹ بھی تشکیل دیدیا گیا جس کے مطابق ایل ایل بی (5 سالہ)، سیشنز 21-2016، 24-2019 اور 25-2020 کے ایسے طلبہ جو اپنے کالجوں کے الحاق ختم ہونے سے متاثر ہوئے ان کے لیے درج ذیل تین لا سٹڈی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، ہر سینٹر میں ایک کلرک، ایک نائب قاصد، ایک سوئیپر رکھنے کی اجازت ہو گی، طلبۂ علم کے لیے فیس سٹرکچر اس طرح سے ہو گا، پہلے سال میں ایک لاکھ روپے، دوسرے سال میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے، تیسرے سال میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے، چوتھے سال میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے اور 5ویں اور آخری سال میں ایک لاکھ روپے 50 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی، پہلا سینٹر مین کیمپس زکریا یونیورسٹی، دوسرا زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی اور تیسرا زکریا یونیورسٹی سبکیمپس ڈیرہ غازی خان کی بجائے لودھراں میں میں بنایا جائے گا۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...