اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبرکس ممالک کیجانب سے قائم کیے گئے نئے ترقیاتی بنک ( این ڈی بی) میں پاکستان کی ممبرشپ کی بھی منظوری دے دی ،کمیٹی نے بنک میں 58کروڑ20لاکھ ڈالر کے 5882شیئر ز خریدنے کی بھی منظوری دی جبکہ بنک میں پاکستان کا پیڈان کیپٹل 11کروڑ60لاکھ ڈالر ہوگا، ای سی سی نے مقامی طورپر تیارکردہ پی وی سی اور پولیمرکی مصنوعات کے پی ایس کیو سی اے کے معیارات کو پولیمر کی درآمد ی مصنوعات پر بھی لاگو کرنے کی منظوری دے دی ، اس کیلئے درآمدی پالیسی آرڈر 2022میں ترمیم کی جائے گی ،بین الاقوامی تجارتی کمپنی کے قیام کی بھی منظوری ،کمپنی سنگاپور میں رجسٹرڈ کی جائیگی؛ مقصد پیپرا قوانین کے بغیر ایل این جی کی خرید و فروخت کو یقینی بنانا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے مقامی طور پر تیار ہونیوالی پولیمر کی پانچ مصنوعات کیلئے نئے کوالٹی معیارات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہےان معیارات کو پولیمر کی درآمدی مصنوعات پر بھی لاگو کرنے کے حوالے سے وزارت تجارت نے ای سی سی میں سمری پیش کی جس کی منظوری دے دی گئی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے ڈسکوز کے شیئر صدر مملکت کے نام منتقل کی بھی منظوری دی ، تجویز پاور ڈویژن نے ای سی سی میں پیش کی ، کمیٹی نے یہ منظوری اس شرط پر دی کہ اس منتقلی کے کسی قسم کے مالیاتی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...