اسلام آباد(محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ منگل کو منعقد ہوے بغیر تیسری مرتبہ ملتوی ہو جائے گا یہ التوا غیر معینہ مدت کے لئے ہوگا،چار قوانین منظور کرنے کے سوال پر پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان سخت اختلاف برقرار ہے قبل ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے باوجود صدر مملکت نے توثیق کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں واپس قومی اسمبلی کو بھیج دیا تھا،ایوان صدر کا موقف ہے کہ ان قوانین کا تعلق تعلیم سے ہے جو صوبائی دائرہ اختیار ہے،قومی اسمبلی نے مالیاتی بل اور انکم ٹیکس ترمیمی بل مجریہ 2025 سینیٹ کو ارسال کر دیا جہاں تحریک انصاف مزاحمت کرکے سفارشات میں تاخیر پیدا کرنا چاہتی ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے کے لئے ان قوانین کو ردوبدل کے بغیر منظور کرنا ضروری ہے حکومت نے آئندہ اوائل ہفتہ منظوری حاصل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جو دوسری مرتبہ ملتوی ہونے کےبعد آئندہ منگل (18فروری) کو ہونا تھا اب اسے تیسری مرتبہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...