کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مغربی ممالک کے جمہوریت سے متعلق دوہرے معیارات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا "جو سکھاتے ہو، خود بھی اس پر عمل کرو"،مغربی ممالک غیر مغربی جمہوری ماڈلز کو قبول کریں، بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، ہمارے سفیر مغرب میں معمولی مداخلت کریں تو آپ سب شور مچا دیں گے، ہم نے 80 کروڑ لوگوں کو غذائی امداد فراہم کی ہے۔ یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ملاقات کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ جے شنکر نے بھارت کی جمہوری کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر مغربی جمہوری ماڈلز کو قبول کریں اور بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔جے شنکر نے کہا کہ مغرب جمہوریت کو اپنی خصوصیت سمجھتا ہے اور عالمی جنوب میں غیر جمہوری قوتوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔انہوں نے بھارت کی جمہوریت کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 80 کروڑ لوگوں کو غذائی امداد فراہم کی ہے، جو مغربی دعووں کے برعکس ہے کہ جمہوریت پیٹ نہیں بھرتی۔اپنی سیاہی لگی انگلی دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالیہ انتخابات میں 70 کروڑ افراد نے ووٹ دیا اور نتائج ایک ہی دن میں شمار ہوئے جو بھارت کی جمہوری طاقت کا ثبوت ہے۔انہوں نےمغرب سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ جمہوریت کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو غیر مغربی کامیاب ماڈلز کو قبول کریں۔مغربی سفیروں کی بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے سفیر مغرب میں اس کا دسواں حصہ بھی کریں تو آپ سب شور مچا دیں گے۔جے شنکر نے عالمی جمہوریت کے زوال کے بارے میں مغربی مایوسی کو مسترد کیا۔
کراچی گولڈ مارکیٹ. سونے کی قیمت میں مزید 8600 روپے فی تولہ کا اضافہ. نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی. تفصیلات کے مطابق...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے چیئر مین متروکہ...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی طرف سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان...
اسلام آبادپاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی روابط میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس...
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، آئینی بنچ کیلئے دو نئے ججز نامزد کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا...