کراچی (ٹی وی رپورٹ) ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا چاہئے کہ ہمارے آئندہ دس ، بیس برسوں کے اہداف کیا ہیں، ریاست کو کمیونی کیشن گیپ کو ختم کرنا چاہئے، یہ گیپ ختم ہوئے گا تو مسائل حل ہونا شروع ہوجائینگے، لوگ اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، سوسائٹی فرسٹریشن کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلاق و خلع کی انتہا ہوگئی، خود کو بہتر کرنے کے عمل کا پہلا قدم خود احتسابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ دنیا میں علم بہت تیزی کے ساتھ آرہا ہے۔مثبت نفسیات کا جدید علم اس پر ریسرچ کرنے والوں نے اسے پبلک کردیا ہے کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے۔کچھ رویئے ، مزاج، ذہنی حالاتیں ہماری پہچان بن جاتی ہیں۔کسی کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں اس کا ایک تاثر بنتا ہے کہ یہ بندہ ایک ناخوش انسان ہے۔ انسانی شعور کی 17حالتیں ہیں ۔ہماری قوم کے مزاج اور رویئے بتاتے ہیں کہ ہمارا شعوری سطح دو ڈھائی سو سے زائد نہیں ہے۔اسکی سب سے بڑی وجہ سیاسی استحکام کا نہ ہونا ہے۔پچھلے دو تین سالوں میں طلاق اور خلع کی انتہا ہوگئی ہے۔ہماری سوسائٹی جس فرسٹریشن کا سامنا کررہی ہے اس کے نتیجے میں ہمارے رشتے بھی خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔دنیا1992ء میں آئی کیو کو جمپ کرکے ای کیو پر چلی گئی پھر وقت گزرا تو پتہ چلا کہ سی کیو بھی ہوتا ہے۔دنیا میں اصل ذہین وہ ہوتا ہے جو اپنے مسائل کوحل کرتا ہے ۔ دنیا اب سی کیو سے نکل کراے کیو پر چلی گئی کہ کوئی بھی قوم بدترین حالات میں کیسے جیتی ہے۔نان ایشوز ہمارے ایشوز ہیں۔
کراچی گولڈ مارکیٹ. سونے کی قیمت میں مزید 8600 روپے فی تولہ کا اضافہ. نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی. تفصیلات کے مطابق...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے چیئر مین متروکہ...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی طرف سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان...
اسلام آبادپاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی روابط میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس...
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، آئینی بنچ کیلئے دو نئے ججز نامزد کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا...