کیچ، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

17 فروری ، 2025

کوئٹہ (نیوز ایجنسی) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ تین اہلکار شہید 6 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکا ر شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔