قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، 17نکاتی ایجنڈا جاری،پانچ بل پیش کئے جائیں گے

17 فروری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا 17نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ وقفہ سوالات کی کا روائی ہوگی۔ نزہت صادق اور اآسیہ ناز تنولی اسلام اآ باد کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی حالت زار سے متعلق توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گی۔عالیہ کامران اور عثمان بادینی سر کاری جامعات و درپیش مالی مشکلات کے بارے میں توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ دیوانی عدالتیں ترمیمی بل2024منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیرداخلہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل2024پیش کریں گے۔وزیرداخلہ سینٹ سے منظور شدہ مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک تر میمی بل2025منظوری کیلئے پیش کر یں گے۔ وزیرداخلہ امیگریشن ترمیمی بل2025منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ دیوانی ملازمین تر میمی بل2025ایوان میں پیش کریں گے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع فتح اللہ خان قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔