وزیر صنعت نے 20 فروری کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بلا لیا

17 فروری ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے آئندہ جمعرات 20 (بیس) فروری کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا پھر اجلاس طلب کر لیا ہے شوگر ملیں 26فروری سے ملک بھر میں سستی چینی کے سٹال قائم کریں گی اجلاس مین گزشتے ھفتے کے دن لاہور کے سمیٹا آفس میں بورڈ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل درامد کئے جانے کے بارے میں چاروں صوبائی حکومتوں اور ملک بھر میں موجود بیاسی شاگرد ملز مالکان کے ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چند روز کے اندر کین کمشنرز کے ساتھ بیٹھ کر صوبائی چیف سیکٹری کی ھدایت کے مطابق 26 فروری سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شاگر ملوں کے 130 روپے کلو والے سٹالوں کے کوائیف کی منظوری دے گی دو روز قبلھفتے کے دن لاہور میں سمیڈا آفس شاہراہ اقبال پر رمضان المبارک کے دوران گھریلوں صارفین کیلئے سستے داموں چینی فراہمی کی خاطر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے دو مرتبہ میٹنگ کی۔تھی وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کیپٹن سیف انجم ، پنجاب کے سیکرٹری پی سی سی ایم ڈی اجمل بھٹی ، پنجاب کے کین کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب جدون ، پسما کے سابق چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف ، جہانگیر ترین گروپ کے ممبر مسٹر رفیق نے زوم پر میٹنگ میں شرکت کی۔ کراچی سے سابق چیئرمین پسما سندھ عاصم غنی ، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ کے سابق چیئرمین ابراہیم ہاشم بھی موجود تھے۔