بڑھتا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے ،پروفیسر احمد رفیق اختر

17 فروری ، 2025

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) بڑھتا ہوا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے،وسائل تیزی سےکم ہوتے جا رہے ہیں موجودہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زمین کا ایک تہائی حصہ باقی رہ گیا ہے جبکہ حیاتیاتی وسائل پورے کرنے کیلئے چار مزید زمینوں کی ضرورت ہے اے آئی سے خود اسکے خالق خوفزدہ ہیں یہ ترقی کی معراج ہے مگر اے آئی میں اخلاقیات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے جو دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا،زمانہ آخرت میں حکومتیں سائنسدانوں کے پاس ہونگی سیاستدان خود حکومتوں سے دستبردار ہونگے یا کر دئیے جائینگے، ،ابھی ایک بہت بڑی جنگ ہونا باقی ہےجسے اے آئی لیڈ کریگی ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر بڑے سالانہ مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع ’’ترقی پذیر عقل انسانی اور مشیت الہیہ‘‘ تھاسیشن میں ملک و بیرون ممالک سے بارہ ہزار کے قریب علم کے متلاشیوں نے شرکت کی،مذہبی سیشن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھےپنڈال میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب تھےجبکہ سیکورٹی کیلئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی تھیں۔