وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب کی دعوت پر العلا کانفرنس میں شرکت

17 فروری ، 2025

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں ، کانفرنس آئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہےکانفرنس میں 200 شرکا، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کرینگےجس کی میزبانی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کریں گی ، کانفرنس ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے درمیان عالمی معاشی پالیسی سازی کیلئے ایک سالانہ پلیٹ فارم بنے گی ،اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، بحرین کے وزیر خزانہ و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن الخلف بھی شریک تھے۔