اسلام آباد نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکنامیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، کانفرنس میں 200 شرکا، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس آئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘‘کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔پینل مباحثے کی میزبانی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کریں گی جبکہ مصر، برازیل اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ بھی مباحثے میں شریک ہوں گے۔العلا کانفرنس ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے درمیان عالمی معاشی پالیسی سازی کے لیے ایک سالانہ پلیٹ فارم بنے گی۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...