کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مغربی ممالک کے جمہوریت سے متعلق دوہرے معیارات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا "جو سکھاتے ہو، خود بھی اس پر عمل کرو"،مغربی ممالک غیر مغربی جمہوری ماڈلز کو قبول کریں، بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، ہمارے سفیر مغرب میں معمولی مداخلت کریں تو آپ سب شور مچا دیں گے، ہم نے 80 کروڑ لوگوں کو غذائی امداد فراہم کی ہے۔ یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ملاقات کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ جے شنکر نے بھارت کی جمہوری کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر مغربی جمہوری ماڈلز کو قبول کریں اور بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔جے شنکر نے کہا کہ مغرب جمہوریت کو اپنی خصوصیت سمجھتا ہے اور عالمی جنوب میں غیر جمہوری قوتوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔انہوں نے بھارت کی جمہوریت کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 80 کروڑ لوگوں کو غذائی امداد فراہم کی ہے، جو مغربی دعووں کے برعکس ہے کہ جمہوریت پیٹ نہیں بھرتی۔اپنی سیاہی لگی انگلی دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالیہ انتخابات میں 70 کروڑ افراد نے ووٹ دیا اور نتائج ایک ہی دن میں شمار ہوئے جو بھارت کی جمہوری طاقت کا ثبوت ہے۔انہوں نےمغرب سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ جمہوریت کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو غیر مغربی کامیاب ماڈلز کو قبول کریں۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی سیکورٹی چیف رونن بار نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنی ذاتی وفاداری کا مطالبہ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
جامشوروجامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پرہندو زائرین کی بس کےحادثے میں 16افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
لاہورملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں25 پیسے تک بڑھ گئی، یورو 4.58 روپے مہنگا...