خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

17 فروری ، 2025

اسلام آباد (آئی این پی) خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 8اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کیچ، سبی، بارکھان، کوئٹہ، گوادر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان لوئر سے حاصل کردہ سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے8اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (1)ڈبلیو پی وی کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے،21اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1کی تصدیق ہوئی تھی، سیوریج کے مثبت نمونے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔