اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) متعلقہ حکام نجی بجلی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم (مسابقتی تجارتی دوطرفہ معاہدہ مارکیٹ) کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے وہیلنگ چارجز کو کم کرکے 10 سے 12 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں، لیکن یہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب اس میں پھنسی ہوئی لاگت (اسٹرینڈڈ کاسٹ) شامل نہ کی جائے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حکام مارچ-اپریل تک تھوک نجی بجلی مارکیٹ قائم کرنا چاہتے ہیں، جس میں وہیلنگ چارجز خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے قابل قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مثالی طور پر وہیلنگ چارجز 6-7روپے فی یونٹ ہونے چاہئیں، لیکن حکومت انہیں وہیلنگ چارجز کا حصہ بناتے ہوئے 5-6روپے فی یونٹ کی کراس سبسڈی شامل کرنا چاہتی ہے۔ تاہم، اگر اسٹرینڈڈ کاسٹ (پھنسی ہوئی لاگت) کا 50فیصد بوجھ حکومت اور 50فیصد صارفین برداشت کریں، تو وہیلنگ چارجز 17-18روپے فی یونٹ تک رہیں گے، جو پہلے تجویز کردہ 27-32روپے فی یونٹ سے کم ہوں گے۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ نجی بجلی مارکیٹ کے نظام کے تحت صارفین ان غلطیوں کی قیمت کیوں چکائیں جو انہوں نے کی ہی نہیں؟ اسٹرینڈڈ کاسٹ کے تحت حکومت چاہتی ہے کہ صارفین 45,888میگاواٹ کی صلاحیت کی ادائیگیاں کریں، حالانکہ یہ حقیقت واضح ہے کہ بجلی کی کھپت میں 2.4فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی سیکورٹی چیف رونن بار نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنی ذاتی وفاداری کا مطالبہ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
جامشوروجامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پرہندو زائرین کی بس کےحادثے میں 16افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
لاہورملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں25 پیسے تک بڑھ گئی، یورو 4.58 روپے مہنگا...