کراچی (ٹی وی رپورٹ) ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا چاہئے کہ ہمارے آئندہ دس ، بیس برسوں کے اہداف کیا ہیں، ریاست کو کمیونی کیشن گیپ کو ختم کرنا چاہئے، یہ گیپ ختم ہوئے گا تو مسائل حل ہونا شروع ہوجائینگے، لوگ اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، سوسائٹی فرسٹریشن کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلاق و خلع کی انتہا ہوگئی، خود کو بہتر کرنے کے عمل کا پہلا قدم خود احتسابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ دنیا میں علم بہت تیزی کے ساتھ آرہا ہے۔مثبت نفسیات کا جدید علم اس پر ریسرچ کرنے والوں نے اسے پبلک کردیا ہے کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے۔کچھ رویئے ، مزاج، ذہنی حالاتیں ہماری پہچان بن جاتی ہیں۔کسی کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں اس کا ایک تاثر بنتا ہے کہ یہ بندہ ایک ناخوش انسان ہے۔ انسانی شعور کی 17حالتیں ہیں ۔ہماری قوم کے مزاج اور رویئے بتاتے ہیں کہ ہمارا شعوری سطح دو ڈھائی سو سے زائد نہیں ہے۔اسکی سب سے بڑی وجہ سیاسی استحکام کا نہ ہونا ہے۔پچھلے دو تین سالوں میں طلاق اور خلع کی انتہا ہوگئی ہے۔ہماری سوسائٹی جس فرسٹریشن کا سامنا کررہی ہے اس کے نتیجے میں ہمارے رشتے بھی خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔دنیا1992ء میں آئی کیو کو جمپ کرکے ای کیو پر چلی گئی پھر وقت گزرا تو پتہ چلا کہ سی کیو بھی ہوتا ہے۔دنیا میں اصل ذہین وہ ہوتا ہے جو اپنے مسائل کوحل کرتا ہے ۔ دنیا اب سی کیو سے نکل کراے کیو پر چلی گئی کہ کوئی بھی قوم بدترین حالات میں کیسے جیتی ہے۔نان ایشوز ہمارے ایشوز ہیں۔ہر بندہ خود خراب ہے اور دعا مانگ رہا ہے کہ اوپر سے لوگ ٹھیک ہوجائیں۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی سیکورٹی چیف رونن بار نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنی ذاتی وفاداری کا مطالبہ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
جامشوروجامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پرہندو زائرین کی بس کےحادثے میں 16افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
لاہورملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں25 پیسے تک بڑھ گئی، یورو 4.58 روپے مہنگا...