مالاکنڈ،پہاڑوں پر آتشزدگی جنگل میں پھیل گئی،FC نے مورچے خالی کردیئے

17 فروری ، 2025

مالاکنڈ(صباح نیوز)مالاکنڈ کے علاقے باٹا پیران کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے جنگل میں پھیل گئی،ایف سی نے مورچے خالی کردیئے، سیکڑوں ایکڑ اراضی لپیٹ میں آ گئی،آگ بجھانے کیلئے مشترکہ کوشش جاری ۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مورچوں کو خالی کرا لیا گیا، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔آگ بجھانے کیلئے ریسکیو ٹیمیں، مالاکنڈ لیویز اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں۔