مصطفیٰ کی والدہ کا ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کا اعلان

17 فروری ، 2025

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ضلع ساوئتھ کے ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا اعلان کیا ہے،نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہاہےکہ 20روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی۔