غزہ سیز فائر کی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملہ،3پولیس اہلکار شہید

17 فروری ، 2025

غزہ سٹی (اے ایف پی، جنگ نیوز) حماس نے کہا ہے کہ غزہ کے شہر رفح کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 3پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جو 19 جنوری سے جاری جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ غزہ کی وزارت داخلہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ثالثوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر پولیس پر حملے بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں ۔