کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کو روکنے، اسلحہ کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرنے اور اداروں کو باہم منسلک کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کی جانب سے دی گئی مزید قابل عمل تجاویز سامنے آئی ہیں ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے حوالے سے سی ٹی ڈی کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا اور سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ اس کو بہتر کرنے کی تجاویز پیش کرنے کے احکامات بھی دئیے تھے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے اس حوالے سے مزید تجاویز دی گئی ہیں۔تجاویز کے مطابق سی ٹی ڈی میں آرمز ریکارڈ مانیٹرنگ سسٹم( ARMS ) کا سرور بنایا جائے جس سے آرمز ٹریفیکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک( ATMD ) ، محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اسٹیشنز ، ڈی سی دفاتر ، اسلحہ کی دکانیں اور فارسنک سائنس لیبارٹری ( ایف ایس ایل ) منسلک ہوں اور اسلحہ کے حوالے سے ان اداروں کے تمام ریکارڈ کو اس سسٹم میں اپ ڈیٹ کیا جائے۔یہ مانیٹرنگ سسٹم اسلحہ لائسنس کے جاری کرنے، اس کی رجسٹریشن اور ویری فیکیشن کو آٹومیٹ کرنے کے ساتھ خودکار نظام کے ذریعے مختلف حکومتی اداروں کو باہم منسلک کرے گا اور ضرورت پڑنے پر الرٹ جاری کرے گا۔یہ سسٹم اسلحہ ہولڈر کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ لائسنس ہولڈر کو بھی پابند کرے گا کہ وہ حکومتی قوانین اور رولز کی پیروی کریں۔سسٹم غیر قانونی جعلی رسیدوں کے کاروبار کو ختم کرنے سمیت اسلحہ نمبر کو پنچ کرنے کے کاروبار کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔اس سسٹم کے ذریعے جعلی لائسنس کے کاروبار کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔سی ٹی ڈی کے مطابق سسٹم سے اسلحہ کی دکانوں کی انوینٹری کے ڈیجیٹل ریکارڈ تک رسائی کے ساتھ صوبے میں موجود اسلحہ کی تعداد اور اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کے بارے میں ڈیٹا بیس دستیاب ہو گا۔ضرورت پڑنے پر اسلحہ خریدنے والے شخص کو ٹریس کیا جا سکے گا۔محکمہ داخلہ اور ڈی سی دفاتر جعلی لائسنس کے بارے میں سی ٹی ڈی کو الرٹ جاری کر سکیں گے۔فارسنک سائنس لیبارٹری اے ٹی ایم ڈی کو مشکوک اسلحہ کے بارے میں الرٹ جاری کرے گا۔پولیس اسٹیشن اپنے حدود میں موجود اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ شہری کے رابطہ نمبر اور تفصیل کے ساتھ درج کر سکے گا۔غیر قانونی اسلحہ لائسنس کی تفتیش کے لیے آٹومیٹک الرٹ جاری کیا جا سکے گا۔سںدھ پولیس کی تلاش ایپ سے اس سسٹم کو منسلک کرنے سے تھانے کی سطح پر اسنیپ چیکنگ میں مدد ملے گی ،جو بھی اسلحہ دکاندار فروخت کرے گا اس کی تصویر کو بھی اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے گا اور اس ریکارڈ کو سرور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،پولیس تلاش ایپ کے ذریعے لائسنس ہولڈر کا شناختی کارڈ نمبر ڈالے گی تو اسی وقت اس کے اسلحے کی تصویر بھی آ جائے گی جس سے اسلحہ کی فزیکل ویریفکیشن بھی ہو سکے گی۔کلائنٹس اس سافٹ وئیر تک ویب برائزر کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ریکارڈز کو سرچ کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ ضروری ہو گا۔
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی سیکورٹی چیف رونن بار نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنی ذاتی وفاداری کا مطالبہ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
جامشوروجامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پرہندو زائرین کی بس کےحادثے میں 16افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل...
لاہورملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں25 پیسے تک بڑھ گئی، یورو 4.58 روپے مہنگا...