کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔