دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیرِاعظم

17 فروری ، 2025

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں ۔ وزیرِاعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیاوزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔