ڈسکوز کو نیپرا ہدف سے بھی 25فیصد زیادہ نقصانات کا انکشاف

17 فروری ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ڈسکوز کو پانچ سالوں میں نیپرا کے مقرر کردہ ہدف سے بھی مجموعی طور پر 25اعشاریہ 21فیصد زیادہ نقصانات کا انکشاف ہوا ہے، یہ نقصان انتظامی نقصانات کے زمرے میں آتے ہیں جن میں بجلی چوری بھی شامل ہے، وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بعض ڈسکوزکے یہ نقصانات نیپرا کے مقرر کردہ ہدف سے بھی 89فیصد سے زیادہ ہیں ،10ڈسکوز کو سال 2020ء میں نیپرا کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ترسیل و تقسیم نقصانات 4اعشاریہ 36فیصد، 2021میں 4اعشاریہ 62، سال 2022میں4اعشاریہ62، سال2023 میں 5اعشاریہ10اور سال2024ء میں 6 اعشاریہ 51فیصد ہوئے ۔